اسکول میں مار کھانے کے دن گئے، شہزاد رائے

بچوں پر کیےجانےوالے تشدد کی ویڈیو ان سےشیئر رنےکی درخواست

سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے نے اسکولوں اور کام کی جگہوں پر بچوں کو جسمانی سزا دینے کے خلاف قومی اسمبلی میں منظور کیے جانے والے بل کو خوش آئند قرار دے دیا ۔

اس حوالے سے شہزاد رائے کی ٹوئٹر پرایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بچوں کو پیغام دیا ہے، ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اب اسکول میں مار کھانے کے دن گئے، اب کوئی آپ کو تھپڑ نہیں مار سکتا اور نہ ہی آپ کا کان موڑ سکتا ہے ۔

ویڈیو میں شہزاد رائے بچوں کو مثالیں دیتے ہوئے بتارہے ہیں کہ آئندہ کوئی بھی آپ کو تھپڑ مارے، دھکا دے یا پھر آپ پر تشدد کرے تو آپ کس طرح بچ سکتے ہیں، ویڈیو میں بچوں کے لیے قومی اسمبلی میں منظور کیے گئے بل کے مناظرکو بھی دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں گلوکار کی جانب سے بچوں پر کیےجانے والے تشدد کی ویڈیو بھی ان سے شیئر کرنے کی درخواست کی گئی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اسکولوں اور کام کی جگہوں پر بچوں کی جسمانی سزا کے خلاف قومی اسمبلی میں بل منظور کیا گیا جس میں بچوں پر تشدد کو قابل جرم قرار دیا گیا ہے۔

Shehzad Roy

Tabool ads will show in this div