زرداری نواز گٹھ جوڑ سے اسٹیل ملز بند ہوگئی، عمران خان

IK JALSAY PKG ALI 16-11

میانوالی : کپتان کہتے ہیں آصف زرداری اور نواز شريف کی پارٹنر شپ سے اسٹيل ملز بند ہوگئی، میانوالی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ميٹرو منصوبے کے فنڈ کسانوں کو دے ديتے تو ملک سے غربت ختم ہو جاتی۔

بلدیاتی انتخابات سر پر ہیں، انتخابی گہما گہمی بھی زوروں پر ہے، کپتان کا ميانوالی ميں ایک کے بعد ایک جلسہ کررہے ہیں، پُرجوش کارکنوں سے دھواں دھار خطاب میں بڑے سياسی حريفوں کو ايک ساتھ لپيٹ ليا، بولے آصف زداری نواز شریف پارٹنر شپ سے ملک کو بہت نقصان ہوا، اسٹیل ملز بھی بند ہوگئی۔

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کپتان کی گاڑی چلائی، پائے خیل میں بھی بڑے انتخابی اجتماع سے خطاب کیا اور کارکنوں کو انصاف کی اہمیت بتائی۔

کپتان نے لوگوں سے اپيل کی کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کيلئے تحريک انصاف کو ووٹ ديں۔ سماء

ECP

PTI

Politics

IMRAN KHAN

ASIF ZARDARI

steel mills

PMNL

LB Election

Tabool ads will show in this div