ن لیگ کو ڈسکہ الیکشن میں پھر شکست ہوگی

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا ن لیگ کو چیلنج

معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے کے بعد اپنی ترجیحات طے کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سياسی يتيم جھوٹ کو اتنا بولتے ہيں کہ سچ لگے، سياسي يتيم جب چاہيں ميڈيا پر رونما ہوجاتے ہيں۔ اليکشن کميشن کا فيصلہ جھوٹي راجکماری کے بيانيے کی موت ثابت ہوا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مريم نواز نے کہا تھا کہ ادارے ضمنی اليکشن ميں ملوث ہيں، ہماری حکومت کسی جج کو فون کرکے فيصلے نہيں لکھواتے۔

ڈسکہ این اے 75:ضمنی انتخاب کالعدم قرار

معاون خصوصی پنجاب کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نے متنازع پولنگ اسٹيشنوں پر ری پولنگ کی استدعا کی تھی، تحريک انصاف اليکشن کميشن کےفيصلے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی، الیکشن کمیشن کا تفصيلی فيصلہ آنے کے بعد ہم اپنی ترجيحات طےکريں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ن ليگ نے کو ايک بار پھر ڈسکہ کے ضمنی اليکشن ميں منہ کی کھانا پڑے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے، ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب 18 مارچ کو ہونگے۔

PML N

FIRDOUS ASHIQ AWAN

Daska Elections

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div