فضل الرحمان نے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرديا

جعلی ووٹ پکڑے گئے ہیں کارروائی کی جانی چاہیے

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے علاقہ کرم ميں ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرديا۔

پشاور میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’ضمنی انتخابات کے دوران کرم ایجنسی اورڈسکہ میں دھاندلی کی گئی جو ناقابل قبول ہے‘، کرم میں جعلی ووٹ پکڑے گئے پی ٹی آئی کے امیدوار کو نااہل قرار دینے کے بجائے فاتح قرار دے رہی ہے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی میں پولنگ آفیسرز تو ملوث ہیں یا بے بس ہیں، الیکشن کمیشن نے نوٹس لینے کے بجائے ضمنی انتخاب کے نتائج روکے ہوئے ہیں،  الیکشن کمیشن کو اپنا فیصلہ سنانا چاہیے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ 600 سے زائد جعلی ووٹ ثابت ہوچکے ہيں، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کی خصوصی حيثيت کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی کيا۔

انھوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کا اسلام آباد سے مارچ سے کوئی تعلق نہیں، طے شدہ فارمولے کے تحت 26 مارچ کو قافلے اسلام آباد کی طرف جائیں گے۔

MAULANA FAZL UR REHMAN

election results

Tabool ads will show in this div