ویویک اوبرائے اور رنویرسنگھ کی بھی پارٹی ہورہی ہے
بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ بھی پاکستانی پاوری گرل دنانیر مبین سے متاثر ہوکر پاوری کرنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہاتھ میں گاجر کا حلوہ لیے پاوری کررہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں رنویر سنگھ پاوری گرل دنانیر مبین سے متاثر ہوتے ہوئے یہ تین جملے کہتے ہیں ’یہ ہمارا گاجر کا حلوہ ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے‘۔
Aur hum ek baar phir mile ?❤️ and is baar humne bhot pawri ke?❤️❤️
— Baba ki Jaan Muskaan?❤️ (@Itsmuskaanarora) February 22, 2021
Thank you for today baba you made my dad, proud to be your fan always and forever?✨❤️ #RanveerSingh The man with a golden heart ?❤️ @RanveerOfficial Thank you for meeting me and planning this??? pic.twitter.com/ez1PeCK3iE
دوسری جانب بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ میں ہوں، یہ ہماری بائیکس ہیں اور ہاتھ میں چالان دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ہماری پارٹی کٹ گئی ہے۔
گزشتہ دنوں ماسک نہ پہنے پر ممبئی پولیس نے اداکار کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی اور ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 بھارتی روپےکا چالان بھی کردیا۔