جرمنی: امام مسجد کو قید کی سزا

جرمن عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں سابق امام مسجد کو سزا سنادی۔
یو ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی ایک عدالت نے مسجد کے سابق امام کو دہشتگرد گروپ داعش سے تعلق کے الزام میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مسجد کے سابق امام احمد عبدالعزیز عبداللہ کو ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم سے تعلق، مالی معاونت، نوجوانوں میں شدت پسندی پیدا کرنے اور تشدد کے ایک واقعے میں کردار ادا کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔
امام مسجد کے علاوہ جرمن عدالت نے مزید تین افراد کو بھی دہشتگرد تنظیم سے تعلق کی بناپر دو ہفتوں سے 8سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔
احمد عبدالعزیز جرمنی کے شمالی شہر ہلڈشیم کی مسجد کے امام تھے جنہیں 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 37سالہ اس عراقی شہری کے خلاف مقدمہ 2017ء میں شروع ہوا تھا۔