سینیٹ الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دینگے، بلاول بھٹوزرداری

ضمنی انتخابات میں حکومت کو بری طرح شکست ہوئی
Feb 24, 2021

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حکومت کو بری طرح شکست ہوئی ہے، سینیٹ الیکشن میں مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، ہم جمہوری طریقے سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے، وہ اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑیں گے، پی ڈی ایم نے مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ہر کونے میں ضمنی الیکشن ہوئے، ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو ایکسپوز کیا، حکومت نے دھاندلی کی کوشش کی، پی ڈی ایم نے ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

بلاول نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم جمہوری طریقے سے مقابلہ کرسکتے ہیں، ہم جہاز کے ساتھ دوسرے طریقے سے مقابلہ شاید نہ کرسکیں۔

IMRAN KHAN

bilawal bhutto zardari

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div