شرجیل کی سنچری، کنگز کا یونائیٹڈ کو 197رنز کا ہدف

میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے
فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ 6 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 197 رنز کا ہدف دیدیا۔

اوپنر شرجیل خان اور بابراعظم نے کنگز کی جانب سے پی ایس ایل 6 کا پہلا سنچری اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، شرجیل نے یونائیٹڈ کیخلاف 49 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ بابراعظم نے انکا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 62 رنز اسکور کیے۔

کراچی کی جانب سے شرجیل خان نے 105، بابراعظم 62، محمد نبی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈینیل کرسچن نے 12 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ میچ میں حسن علی اور حسین طلعت ایک ایک وکٹ  حاصل کرسکے۔

 کراچی کی جانب سے پاکستان سپرلیگ میں 176 رنز کا ریکارڈ اوپپنگ آغاز فراہم کیا، میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 8 کھلاڑیوں سے بالنگ کروائی۔

یاد رہے کہ شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں بھی 117 رنز اسکور کیے تھے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے ٹونامنٹ کے افتتاحی میچ کوئٹہ کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

دونوں ٹیمیں پاکستان سپر لیگ 6 میں اب تک پوائنٹس ٹیبل پر باالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

پشاور زلمی کا اسکواڈ: کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، ٹام کیڈمور، ایس ردرفورڈ، مجیب الرحمنٰ، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ: کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرم، جوکلارک، محمد نبی، ڈینیل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

PSL6

PSL2021

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div