پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فیصلہ

عوام کو 2روپے فی پودا فراہم کیے جائیں گے
Feb 24, 2021
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
[caption id="attachment_2199364" align="alignnone" width="800"]Tree Plantation Campaign فوٹو: آن لائن[/caption]

محکمہ جنگلات پنجاب نے صوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فیصلہ کرلیا۔

سیکریٹری جنگلات کے مطابق تعلیمی ادارے، ہیلتھ و کمیونٹی سینٹرز اور مساجد میں شجر کاری کی جائے گی جبکہ اہم مقامات پر سیلز پوائنٹس بھی لگائے جائیں گے۔

اسکے علاوہ عوام کو 2 روپے فی پودا فراہم کیے جائیں گے۔

سیکرٹری کے مطابق شجر کاری مہم کے لیے محکمہ جنگلات کی تمام نرسریوں میں 73 ملین پودے بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس ماہ کے شروع میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس بار حکومت نے جاپان کی میاوکی تکنیک اختیار کی ہے جس کے ذریعے جنگلات میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

پنجاب میں 50 اور اسلام آباد میں 20 سے زائد پوائنٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

PUNJAB

TREE PLANTATION CAMPAIGN

Tabool ads will show in this div