وزیراعظم نواز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورہ پر ازبکستان جائیں گے

PM Nawaz2

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کل دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان جائیں گے، صدر اسلام کریموف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 17 نومبر کو 2 روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان جائیں گے، ازبک صدر اسلام کریموف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور اور معاون خصوسی برائے ایوی ایشن اور دیگر سینئر حکام بھی شامل ہیں، پاک ازبک حکام کے درمیان باہمی دلچسپی اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوگی۔ اس دوران مشترکہ اعلامیہ اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے دستاویزات پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم کا دورہ ازبکستان برادر ملک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطوں کا تسلسل ہے، پاکستان اور ازبکستان کے مختلف عالمی و علاقائی امور پر مؤقف رکھتے ہیں۔ سماء / اے پی پی

PM

FO

sartaj aziz

tariq fatmi

Qazi Khalil ullah

Islam Karimov

shujaat azeem

Tabool ads will show in this div