کوہلو:بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر مظاہرہ،بلوچستان پنجاب قومی شاہراہ بند

ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا

کوہلومیں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف نیوکلی کےمکینوں نےبلوچستان پنجاب قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بدھ کی صبح احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے قومی شاہراہ کوہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کوہلو میں بجلی اور پانی کی دستیابی تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہےگا۔مظاہرے کے شرکاء نے کیسکو اور پی ایچ اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ سے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔سب سے گنجان آبادعلاقے میں سہولیات کی عدم فراہمی کےباوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

kohlu

Tabool ads will show in this div