شادی کا جھانسہ دینے والی خاتون اپنے شوہر سمیت گرفتار

خود کو بھائی بہن ظاہر کرکےلوگوں کو ٹھگتےتھے
Feb 23, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/02/Hafizabad-Husband-Wife-Fraud-PKG-23-02-Hasan.mp4"][/video]

حافظ آباد میں خود کو بھائی بہن ظاہر کرکے شادی کا جھانسہ دیکر لوگوں کو ٹھگنے والے میاں بیوی گرفتار کرليے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ایک دوسرے کا بھائی بہن کی حیثیت سے تعارف کرواتے اور پھر خاتون کی جانب سے نوجوانوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے لوٹ لیے جاتے تاہم تفتیش پر پتہ چلا کہ دونوں دراصل  میاں بیوی تھے۔

ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتا تھا کہ اس کی ملاقات ان دونوں سے ہوئی اور خاتون ڈیڑھ ماہ تک مختلف بہانوں سے اس سے رقم اينٹھتی رہی۔

نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں مرد و خواتین نے خود کو بھائی بہن ظاہر کیا تھا لیکن بالآخر تقریباً 5 لاکھ روپے اور ڈیڑھ تولہ سونے کے زیورات اینٹھنے کے بعد وہ دونوں غائب ہوگئے۔

پولیس نے جب مذکورہ نوسر بازوں کو پکڑا تو انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ آپس میں میاں بیوی ہونے کے باوجود لوگوں کو ایک دوسرے کا بھائی بہن ظاہر کرتے تھے اور ان سے پیسے ٹھگتے تھے۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مياں بيوی کئی وارداتيں کرچکے ہيں۔ پولیس نے ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

Tabool ads will show in this div