پیمرا نے ڈرامہ’دل نااُمید تو نہیں‘کیلئے ہدایت جاری کردیں

ڈرامے کا مواد ضابطہ اخلاق کے مطابق بنانے کی ہدایت

پیمرا نے ڈرامہ سیریل ’دل نااُمید تو نہیں‘میں نشر کیا جانے والا مواد ضابطہ اخلاق کے مطابق بنانے کی ہدایت کردیں۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی ون کو ڈراما سیریل 'دل ناامید تو نہیں' میں نشر کیا جانے والے مواد کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔

پیمرا نے کہا کہ چینل ہزا کو سینسر کا معیار پیمرا قوانین کے عین مطابق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی وی ون کی انتظامیہ کو 5 دن میں ڈرامہ سیریل کا مواد ضابطہ اخلاق کے مطابق بنانے اور ایڈیٹوریل بورڈ سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں اداکارہ یاسرہ رضوی اور یمنیٰ زیدی سمیت سامعہ ممتاز، نعمان اعجاز، وہاج علی اور عمیر رانا بھی شامل ہیں ۔

ڈرامے کی تحریر آمنہ مفتی کی ہے جبکہ اس کی ہدایات کاشف ناصر دے رہے ہیں۔

PEMRA

DIL NA UMEED TU NAHI

Tabool ads will show in this div