پیرس حملے؛ مزید دو خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

000_Par8330810-680x452

پیرس: فرانس کے دارلحکومت شہر پیرس میں دہشتگردوں کے حملوں کے بعد مزید 2 خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کی شناخت احمد المحمد اور سمیع امیمور کے نام سےہوئی، سمیع امیمور نے بٹاکلان تھیٹر میں خود کو اُڑایا۔

مزید پڑھیے: پیرس پولیس مشتبہ حملہ آور کی تلاش میں

حکام کے مطابق سمیع امیمور 15 اکتوبر 1987 کو پیرس اور احمد المحمد 10 ستمبر 1990 کو شام میں پیدا ہوا، جبکہ احمد المحمد نے فٹبال اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا۔

گزشتہ دنوں پیرس میں دہشتگردوں نے اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے کیے جس میں تقریبا 129 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ فرانس میں دہشتگردی کا یہ حملہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ تھا۔ سماء

MUSLIMS

#ParisAttacks

Bataclan concert hall

Paris attackers identified

French officials

Stade de France stadium

Syrian Ahmad Al Mohammad

Samy Amimour

Drancy outside Paris

#PrayForSyria

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div