کراچی،وائرلیس گیٹ کےقریب فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق،ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی کے علاقے وائر لیس گیٹ کے قریب علاقہ مکینوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


پولیس کے مطابق شارع فیصل وائر لیس گیٹ کے علاقے شمسی سوسائٹی میں علاقہ مکینوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر ملزم شوکت نے فائرنگ کرکے پچاس سالہ خاتون رضیہ، اس کے 18 سالہ بیٹے مصعب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ واقعے میں لڑکے کا والد عبدالعزیز زخمی ہوگیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوکت کا محلہ داروں سے جھگڑا چل رہا تھا، جسے رینجرز نے گرفتار کرلیا۔


پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شوکت نیب افسر کا ملازم ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسٹاف رپورٹ

MQM

Azadi March

سمیت

wimbledon

Tabool ads will show in this div