ملتان:مٹی سےاشیاءبنانےکا قدیم فن دم توڑنے لگا

نوجوان نسل مٹی سے بنی اشیاء کی افادیت سےلاعلم
Feb 23, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/02/Mul-Clay-Pot-PKG-17-02.mp4"][/video]

ملتان میں مٹی سےمختلف اشیاء بنانے کا قدیم فن دم توڑنےلگا ہے۔نئی نسل مٹی کےبرتنوں کی افادیت سےلاعلم ہے اوراس فن سے وابستہ کاریگربھی نایاب ہوگئےہیں۔

ملتان کی صدیوں پرانی ثقافت میں مٹی سے بنے برتن اورکھلونوں کاکام بھی شمار ہوتا ہے۔اس کام کودورجدید نےبری طرح متاثرکرکے رکھ دیا ہے۔ کئی برس سے اس کام سے وابستہ ماہر کاریگر بھی پریشان ہیں۔

کمہارکہتے ہیں کہ اب مٹی کے برتن اس قدر تعداد میں نہیں بکتے۔ پلاسٹک کےبرتن آنے سے لوگوں کا رخ اس جانب زیادہ ہوگیا ہے۔نوجوان نسل مٹی سے بنی اشیاء کی افادیت سےلاعلم ہے۔ طبی ماہرین مٹی سے بنے برتنوں کے استعمال کوصحت کیلئے مفید قرار دیتے ہیں۔

ماہرغذایات ڈاکٹرسمیرا نےبتایا کہ مٹی کےبرتن میں بنےکھانےمیں پی ایچ نارمل رہتا ہے اورمعدے میں تیزابیت نہیں ہوتی ہے۔

CLAY POT

Tabool ads will show in this div