ڈانس پارٹی کا الزام؛ عمراکمل نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/11/OMAR-AKMAL-REPLY-PKG-16-11-UMAIR.mp4"][/video]

000_Hkg10153891-666x480

لاہور: پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر پی سی بی کے شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔

نمائندہ سماء کے مطابق عمر اکمل نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے حیدرآباد میں ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی تھی، صرف دعوت میں گیا تھا۔

تحریری جواب میں یہ بھی درج ہے کہ عمر اکمل حیدرآباد کی دعوت میں صرف کھانا کھانے گئے تھے۔ واضح رہے کہ عمر اکمل اپنے اوپر لگنے ان الزامات کی پہلے بھی نفی کرچکے ہیں۔

گزشتہ دنوں پی سی بی نے ڈانس پارٹی میں مبینہ شمولیت پر عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انکو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کردیا تھا۔ سماء

ENGLAND

Pakistan batsman

Dance Party

show-cause notice

Tabool ads will show in this div