پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

انتخابات میں استعمال کی منظوری پارلیمنٹ دیگی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی۔

فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت کام کرنیوالے خود مختار ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانک نے الیکٹرانک ووٹ مشین تیار کرلی۔

ان کا کہنا ہے کہ مشین کے دو حصے ہیں، ایک حصے پر انتخابی نشان جبکہ دوسرا حصہ پریزائیڈنگ افسر کے پاس ہوگا، ووٹر کے داخلے کے بعد پریزائیڈنگ افسر ووٹ ڈالنے کی اجازت دیگا۔

وزیراعظم عمران خان نے نومبر 2020ء میں اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت پاکستان میں انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے ای ووٹنگ متعارف کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے انتخابی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے اعظم سواتی اور شفقت محمود پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

حکومت کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے آئندہ انتخابات میں استعمال کیلئے پارلیمنٹ سے منظوری لینا ہوگی۔

ELECTION

Tabool ads will show in this div