لالچ کوٹھکراکر نظریے کوووٹ دیں، وزیراعظم کی اراکین کوہدایت

سینیٹ انتخابات میں تمام ایم پی ایز کی سخت نگرانی کی جائیگی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم عمران خان کی پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے ساتھ ملاقات ہوئی، جس میں عمران خان نے کہا کہ لالچ کو ٹھکرا کر اپنے نظریہ کوووٹ دیں، سینیٹ الیکشن میں تمام ایم پی ایز کی سخت نگرانی کی جائے گی، حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے کیونکہ یہ ہماری سیاست کا بنیادی مقصد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پیر کو پشاور میں ایک اجلاس میں خیبرپختونخوا کی کابینہ کے ارکان اور تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل کی نسلوں کی خوشحالی اور نظام میں شفافیت لانا چاہتے ہیں، بدقسمتی سے بعض لوگوں نے سیاست کو دولت اکٹھا کرنے کیلئے استعمال کیا تاہم جنہوں نے اقتدار کو اس مقصد کیلئے استعمال کیا وہ عبرت کا نشان بن چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں تمام ایم پی ایز کی سخت نگرانی کی جائے گی، تمام اراکین لالچ کو ٹھکراکر اپنے نظریے کو ووٹ دیں، سینیٹ الیکشن میں ضمیر کا سودا کرنیوالے رسوا ہوئے، ایسی غلطی مت کريں جس سے آپ منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جن قوتوں میں اخلاقیات باقی نہ رہیں وہ تباہی کا شکار ہوجاتی ہیں، تمام ایم پی ایز کو پینل دیئے جائیں گے، انہیں کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تفصیل سے آگاہ کیا۔

IMRAN KHAN

Khyber Pukhtunkhwa

Tabool ads will show in this div