یاسر شاہ کی ٹیم میں شمولیت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط

Yasir-Shah

شارجہ: دوسرے ون ڈے ميں شکست کے بعد شارجہ کا معرکہ سر کرنے کيلئے شاہين اپني خاميوں پرقابو پانے ميں مصروف ہيں۔ پاکستان کے اہم ہتھيار ياسر شاہ انجري کا شکار ہيں، ميچ ميں انکي شموليت فٹنس سے مشروط ہے۔

مشن شارجہ میں کامیابی کے لئے شاہینوں کی تیاریاں شروع، کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں خوب جان لڑائی۔ جبکہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا یاسر شاہ نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

ہیڈ کوچ وقار یونس کہتے کہ تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں، یاسر شاہ کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے۔ وقار یونس نے کہا کہ نئے کھلاکڑیوں کو موقع دیاجائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ منگل کو شارجہ  میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔ سماء

ENGLAND

practice session

HEAD COACH

fitness Test

fitness problem

PakvsEng 3rd ODI

Yasir Shah injury

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div