لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی
محمد حفیظ کے 33 رنز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز کا دہف دیا جسے لاہور قلندرز نے 18ویں اوور کی دوسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
لاہور قلندرز کے محمد حفیظ نے 33 اور راشد خان نے 27 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کے بلےباز روی بوپارا نے نصف سنچری اسکور کی۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لاہور قلندرز کے بولر شاھین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
شاھین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔