پاکستان سپرلیگ: کب کیا ہوا

پی ایس ایل کا کمپلیٹ ایڈیشن کب کھیلا گیا
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے بعد ہوگیا۔ پی ایس ایل کے اس ایڈیشن کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار ایونٹ مکمل طور پر پاکستان اور کرونا کی عالمی وبا کے باعث بائیو سیکوئل ماحول میں کھیلا جارہا ہے۔

پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن 2016 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا جس میں موجودہ چیف سلیکٹر مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

پی ایس ایل 2016 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل نے سب سے زیادہ 335 رنز اسکور کیے تھے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آندرے رسل 16 وکٹوں کے ساتھ کامیاب باؤلر رہے تھے۔

 پی ایس ایل 2017 بھی متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی لیکن دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوا جس میں ایک مرتبہ پھر کوئٹہ کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پشاور زلمی کی ٹیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔

افتتاحی میچ: کنگز کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل 353 رنز بنا کر ایونٹ کے ٹاپ بیٹسمین رہے جبکہ کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے سب سے زیادہ 16 شکار کیے۔

 پی ایس ایل 2018 کا آغاز بھی متحدہ عرب امارات میں ہوا لیکن اس مرتبہ ایونٹ کے دو ایلیمنیٹر میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم جبکہ فائنل مقابلے کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی نے کی۔ پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں نبردآزما ہوئیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کمان جے پی ڈومینی کے سپرد تھی اور انہوں نے فرنچائز کو دوسری مرتبہ ٹرافی جتوا کر ٹیم مینجمنٹ کو بالکل مایوس نہیں کیا۔ پی ایس ایل 2018 کے کامیاب باؤلر کی بات کریں تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف 18 وکٹوں کے سرفہرست رہے جبکہ اسلام آباد کے ہی وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی نے 435 رنز بنا کر تمام بیٹسمینوں کو پیچھے چھوڑا۔

 پی ایس ایل کے پہلے تین ایڈیشنز کی طرح پی ایس ایل 2019 کا آغاز بھی متحدہ عرب امارات میں ہوا۔ پی ایس ایل فور کے آخری 8 میچز کا انعقاد پاکستان میں کیا گیا جو کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے۔ پی ایس ایل فور کے فائنل میں ایک مرتبہ پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 2 کے فائنل میں شکست کا بدلہ پشاور زلمی کو پی ایس ایل فور کے فائنل میں ہرا کرلیا۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دو مرتبہ فائنل میں شکست سے دوچار ہو چکی تھی۔ پی ایس ایل 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

پی ایس ایل فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی بیٹسمین شین واٹسن کو 430 رنز کے ساتھ تمام بیٹسمینوں پر سبقت حاصل رہی جبکہ پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے 25 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔

گزشتہ سیزن یعنی پی ایس ایل فائیو مکمل طور پر پاکستان میں منعقد کیا گیا تاہم اس بار کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث میچز کو روکنا پڑا۔ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز کراچی اور لاہور کے تاریخی اسٹیڈیمز میں کھیلے گئے جس میں شایقین کرکٹ نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی خوب پذیرائی کی۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا، پی ایس ایل فائیو میں کراچی کے بابراعظم 473 بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ لاہور کے فخر زمان 365 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کے شاہد آفریدی 17 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ کوئٹہ کے محمد حسین 15 وکٹین حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

PSL 2021

History of Pakistan Super League

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div