گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو 122رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 6 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف دیدیا۔
پی ایس ایل سکس کے افتتاحی میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیتا اور فیلڈگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل نے سب سے زیادہ 39 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان سرفراز احمد 7، ٹام بینٹن 5، صائم ایوب 8، اعظم خان 17، محمد نواز 3، بین کٹنگ 11 اور عثمان شینواری بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا گیا، نوجوان بالر ارشد اقبال نے 3، وقاص مقصود نے 2 جبکہ عامر یامین، محمد عامر، عماد وسیم اور ڈینیل کرسچن سے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی تقریب میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز فن نے پرفارم کیا جبکہ پروگرام کا کچھ حصہ ترکی میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پی ایس ایل سکس کی تقریب دکھانے کیلیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی استعمال کیا گیا تھا۔
پی ایس ایل میچزدیکھنےجانےوالےان باتوں کا خیال رکھیں
دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کنگز کی کپتانی عماد وسیم کے سپرد ہے۔

پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔