فیس بک پر فرانسیسی جھنڈے نے نئی جنگ چھیڑ دی

Facebook DP Pkg 15-11 SHiRaZ پیرس / لاس اینجلس : فیس بُک پر ہر دوسرے شخص نے اپنی تصویر کو فرانسیسی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا ہے، پیرس واقعہ پر اظہار مذمت تو جاری ہے مگر ایک نئی بحث بھی چھڑ گئی ہے۔ فیس بُک پر ان دنوں آپ کے بہت سے دوستوں کی تصاویر فرانسیسی پرچم کے رنگ میں رنگی ہوئی ہیں، فیس بُک کا یہ نیا فیچر پیرس واقعے سے اظہار یکجہتی کررہا ہے، پاکستانیوں اور مسلم ممالک کی ایک بڑی آبادی نے اپنی تصاویر کو ان رنگوں سے تبدیل کیا۔ paris attacks دوسری جانب سوشل میڈیا پر لفظوں اور تصاویر کی جنگ چھِڑ گئی، ناقدین کے مطابق افغانستان، عراق،شام اور فلسطین میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل ہوا مگر آج تک سوشل میڈیا مالکان کا ایسا ردعمل نہیں آیا۔ یورپی اور اکثر مسلم ممالک پیرس واقعے پر اسرائیلی وزیر اعظم کی یہ بات یاد کررہے ہیں، کہ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا فرانس کو مہنگا پڑے گا۔ سماء

CHIEF

MUSLIMS

DAESH

syrian

SUSPECT CAR

#ParisAttacks

PARISSHOOTING

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div