لاہور کے 7 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

لاک ڈاؤن 3 مارچ تک نافذ رہے گا
[caption id="attachment_2161619" align="alignright" width="900"] فائل فوٹو[/caption]

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور کے 7 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر ديا گيا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کرونا ٹیسٹ زیادہ مثبت آنے والے علاقوں میں لگایا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایف بلاک جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں تمام دفاتر، شاپنگ مال اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔

لاک ڈاؤن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جو 3 مارچ تک نافذ رہے گا۔

لاہور کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں فیز 2 ڈی ایچ اے، آصف بلاک سمن آباد ٹاؤن، گلشن راوی، شاد باغ، محمود بوٹی کے بعض علاقے شامل ہیں۔ ڈی سی لاہور کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت سمیت عوامی اجتماع پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

لاہور کے جن علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگايا گيا ہے ان ميں جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس، علامہ اقبال ٹاون کا آصف بلاک، سمن آباد، گلشن راوی، یو ای ٹی کے سروسز کوارٹرز اور ملحقہ علاقے، ڈی ایچ اے فیز ٹو اور کینٹ کی مختلف گلیاں بھی شامل ہيں۔

محکمہ صحت کے مطابق ان علاقوں میں موجود تمام دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری اشیا کی دکانیں جیسے ڈسپنری، ادویات کی دکانیں، پیٹرول پمپ، سبزیوں کی دکانیں، اسپتال، آٹا، دودھ گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

بڑے اسٹورز کو صرف اپنی فارمیسی یا گروسری سیکشنز کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے لاک ڈاؤن کے دوران داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے، جب کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ان علاقوں میں آنے ، یا یہاں سے کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

LOCKDOWNS

Tabool ads will show in this div