سینیٹ الیکشن:نوازشریف نےزرداری کوہرممکن تعاون کایقین دلادیا

سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نواز شریف نے آصف زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سینیٹ انتخابات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بھی نواز شریف سے بات کروائی۔

دوران گفتگو میاں نواز شریف نے آصف علی زرداری کو سینیٹ الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

گفتگو میں یہ بھی طے پایا کہ یوسف رضا گیلانی جیل میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

SENATE

ZARDARI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div