پی ایس ایل6 کیلئےپشاورزلمی کاآفیشل ترانہ ریلیز

گلیڈی ایٹرز،قلندرزاورزلمی کے ترانے سنیے
تصویر: اسکرین شاٹ

پاکستان سُپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، ایونٹ سے پہلے پشاور زلمی اپنی '' کنگڈم ( سلطنت )'' سامنے لے آئے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے آج صبح اپنی ٹویٹ میں مداحوں کے تجسس کو مزید ہوا دیتے ہوئے لکھا تھا '' کیا آپ تیار ہیں ؟ ''۔

ٹویٹ کے فوری بعد سیزن 6 کیلئے زلمی کا ترانہ کنگ ڈم ریلیز کیا گیا جسے عبداللہ صدیقی اور التمش نے گایا ہے، میوزک ویڈیو میں ٹیم کی برانڈ ایمبیسڈرز ماہرہ خان ، ہانیہ عامر اور پاکستان میں مقبول ترین تُرک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسرا بالجیک شامل ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی جاوید آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد زلمی کی سلطنت کا اعلان کریں گے۔

کنگڈم کی میوزک ویڈیو کاآغاز ہانیہ عامرکے ایک کیفے میں داخل ہونے سے ہوتا ہے جہاں بیٹھے لوگ اسکرین پر زلمی کوہارتے دیکھ رہے ہیں جس کے بعد غصے میں ٹی وی ہی توڑ کرباہر پھینکتے دکھایا گیا ہے۔

زلمی سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہورقلندربھی آفیشل ترانے ریلیز کرچکے ہیں۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/7z2MsbYoKmU"]

بول قلندرکے ٹائٹل سے ترانے کیلئے قلندرز نے اس بار ابرارالحق کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کے آریاپار کو ریپررامس نے گایا جس کی ویڈیو میں مایا علی، بلال اشرف اور فیضان نجیب شامل ہیں۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/tEASMOujF-w"]

شائقین کرکٹ ایونٹ میں شامل دیگر 3 ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے آفیشل سونگز کے منتظرہیں۔

lahore qalandars

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

Esra Bilgiç

Tabool ads will show in this div