لومڑی کے دھڑ والی ممتاز بیگم کے دنیامیں چرچے
کراچی کے چڑیا گھر کی ممتاز بیگم جو پاکستان میں تو شہرت کی حامل تھی ہی اب بیرونی ممالک میں بھی زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔
ممتاز بیگم کا چہرہ خاتون کا اور دھڑ لومڑی کا ہے لیکن درحقیقت وہ کوئی عجیب الخلقت مخلوق نہیں بلکہ ایک جیتا جاگتا انسان ہے۔
ممتاز بیگم کا اصل نام مراد علی ہے اور یہ ممتاز بیگم کے روپ میں نہ صرف بچوں بڑوں کا دل لبھاتا ہے بلکہ لوگوں کو مشورے دینے اور قسمت کا حال بتانے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ طلبا ممتاز بیگم سے اپنے امتحانی نتائج کے بارے میں بھی پوچھتے نظر آتے ہیں۔
مراد علی چڑیا گھر میں واقع ممتاز محل نامی ایک ہال میں انوکھے روپ میں براجمان ممتاز بیگم کا رول 40 سال سے نبھا رہا ہے۔ اس سے قبل اس کے والد اس جگہ پر ہوا کرتے تھے۔
Well, that isn't creepy at all.... https://t.co/lsyNoCq1eG
— Wayne Humfleet #DESERTSTORMVETERAN (He/Him) (@Lumrunner) February 18, 2021
Ok this planet is actually cool https://t.co/gvPgiA8cBO
— QTFM (@QTFM3) February 18, 2021
اسے دیکھنے آنے والے افراد کو ممتاز محل میں داخلے کے لیے علیحدہ سے ٹکٹ بھی لینا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں ممتاز محل آنے والے ممتاز بیگم کو مٹھایاں، جوس اور تھوڑے پیسے بھی پیش کرتے ہیں۔
Meet Mumtaz the fox
— Kaustav Guha (@kausmaus) February 18, 2021
May spook you out of your socks
Karachi zoo’s curiosity
She foretells future, nice publicity
A generation keeping alive this flummox https://t.co/b7TyN5eawK
انٹرنیشنل ٹریول ویب سائٹ اٹلس اوبسکیورا، ان ریول مالٹا اور بھارتی زی میڈیا گروپ پر بھی ممتاز بیگم کے حوالے سے اسٹوریز آ چکی ہیں۔