ویڈیو:جرمن چانسلراچانک اٹھ کر کیوں دوڑپڑیں؟

جرمن چانسلر اینگلا میرکل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کی وبا کے حوالے سے خطاب کرنے کے بعد اپنی نشست پر آ کر بیٹھیں لیکن اگلے ہی چند لمحوں میں ایک جھٹکے سے اٹھ کر ایک جانب چل دیں۔
ہوتا کچھ یوں ہے کہ اینگلا میرکل اپنی نشست پر بیٹھتی ہیں لیکن پھر اچانک اٹھ کر ڈائس کی طرف آتی ہیں جہاں انہوں نے کچھ ہی دیر پہلے اپنا خطاب مکمل کیا تھا۔ وہ اپنا ہاتھ بڑھاتی ہیں اور ڈائس پر رکھا اپنا ماسک اٹھا لیتی ہیں جو وہ وہاں بھول آئی تھیں۔ وہ تقریباً دوڑتی ہوئی ماسک تک پہنچی تھیں اور اسے فوراً پہنتے ہوئے اپنی نشست پر دوبارہ براجمان ہوئیں۔
?? ? | Watch the moment #German Chancellor Merkel realizes she forgot to put on her mask in the parliament.#WearYourMask #maskeauf pic.twitter.com/1ndCnTe7or https://t.co/Yiaq8TIaYc
— interactive KEY (@interactive_key) February 18, 2021
بھول چوک تو کسی بھی انسان سے ہوسکتی ہے لیکن ذمہ دار قوموں اور ان کے رہنماؤںکی نشانی یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنی کوتاہی پر رجوع کرلیں۔ محض چند سیکنڈز پر مشتمل اس منظر کے وڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی حاصل ہوئی۔
ویڈیو دیکھنے والوں کی اکثریت نے اس اقدام کو سراہا اور اس بات پر بھی جرمن چانسلر کی تعریف کی کہ وہ خود اٹھ کر ماسک لے کر آئیں ورنہ ان کے لیے کچھ مشکل نہیں تھا کہ اپنی نشست پر بیٹھے بیٹھے ہی کسی بھی ملازم یا فرد کو اشارہ کرکے وہی یا دوسرا ماسک منگوالیتں۔