ثمرخان کےساتھ شومیں نارواسلوک، یاسرحسین پھٹ پڑے

ثمرخان ورلڈریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ہیں
[caption id="attachment_2194564" align="alignnone" width="800"] تصویر: سماء ڈیجیٹل[/caption]

اداکار یاسر حسین نے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سائیکلسٹ ثمرخان کی حمایت میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کب تک ہم علی سدپارہ کی طرح عزت دینے کیلئے ایتھلیٹس کے مرنے کا انتظار کرتے رہیں گے۔

ثمرخان نے ٹی وی شو میں مدعو کیے جانے کے بعد اپنے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے ٹوئٹرپرویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔

ویڈیو میں ثمر خان کا کہنا تھا کہ میں ابھی ایک ایسے ٹی وی شو سے واپس آئی ہوں جس کے میزبان کو نہ میرا نام پتہ ہے اور نہ ہی میرا پروفائل لیکن وہ چاہتے ہیں کہ میں ان کے شو پرآوں ۔ایساپہلی بار نہیں ہوا بلکہ چھلے چار پانچ سال کے سفرمیں ایسے بہت سے واقعات دیکھںے کو ملے۔

اپنے غم وغصے کااظہارکرنے والی ثمرکاویڈیو میں کہنا ہے کہ اگرصرف فین فالوونگ ہی سب کچھ ہے تو یوں کریں کہ ان نام نہاد سوشل میڈیا انفلوئنسرزکو چیمپئن شپس میں بھی بھیجیں ، اولمپکس میں بھیجیں اورکہیں کہ گولڈ میڈل لےکر آئیں۔ انہیں پارلیمنٹ میں بھی بٹھائیں تاکہ وہ تمام مسائل حل کریں لوگوں کے لیے فیصلے لے سکیں کیونکہ فالوورز بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان میں دو دن میں دانائی اور علم کا نزول ہوجاتا ہے، بڑی بڑی یونیورسٹیزسے ڈگریاں بھی مل جاتی ہیں اور ہر پیشے کا تجربہ بھی آجاتا ہے۔

ثمر نے معاشرے کی عمومی ترجیحات پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ جیسی ہماری ترجیحات ہیں پاکستان بہت ترقی کرے گا کیونکہ گھٹیا انٹرٹینمنٹ اور فین فالوونگ ہی سب کچھ ہے۔ کیا ایسا نہیں؟

یاسرحسین نے جو اکثرمعاشرتی مسائل پرآوازاٹھاتے رہتےہیں، ثمر کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ٹی وی میزبان کی جانب سے رویے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے انسٹا اسٹوریزمیں سوال اٹھایا '' کب تک ہم علی سدپارہ کی طرح ایتھلیٹس کو عزت دینے کے لیے ان کے مرنے کا انتظارکرتے رہیں گے؟ ''۔

اداکارنے مخلتف ٹی وی چینلز پرمارننگ شوزکرنے والے اپنے دوستوں ندا یاسر، ہما عامر شاہ اور شفاعت سید کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی کہ ثمرخان کو اپنے شو پر بلائیں اور وہ عزت دیں جس کا ایک ایتھلیٹ مستحق ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ دیر، خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی ثمرخان دسمبر 2017 میں افریقی ملک تنزانیہ میں واقع 5 ہزار 895 میٹر بلند ترین چوٹی کیلمانجارو سرکرنے والی پہلی خاتون سائیکلسٹ ہیں۔

athlete

Samar khan

Yasir Hussain

Tabool ads will show in this div