ایم کیو ایم رہنماء محمد انور انتقال کرگئے

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنماء محمد انور لندن میں انتقال کرگئے۔
محمد انور کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال لندن کے رائل فری ہاسپٹل میں صبح 3 بجکر 45 منٹ پر ہوا۔
With our deepest sorrow we inform you, our beloved Mohammad Anwar @MAnwarMQM passed away peacefully, surrounded by his family, today after bravely battling a lethal cancer. “Verily we belong to God & to him we shall return” May Allah grant him the highest place him in Jannat pic.twitter.com/GZro67zmhA
— Imbisat Mallick (@imbimallick) February 19, 2021
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمد انور گزشتہ 4 ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
سابق رہنماء ایم کیو ایم نے بیوہ اور 3 بچے سوگورا چھوڑے ہیں۔
واضح رہے کہ جون 2020 سے قبل ایم کیو ایم کے سابق رہنماء محمد انور کا شمار بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں کیا جاتا تھا۔
محمد انور نے گزشتہ سال 2020 میں انکشاف کیا ہے ان کی جماعت نے بھارتی حکومت سے پیسے لیے، جو پارٹی قیادت کو دیے گئے تھے۔