منڈی بہاءالدین: کرکٹ کھیلنے پر جھگڑا، 18سالہ نوجوان قتل
ملزمان مقتول کے پڑوسی ہیں
منڈی بہاءالدین میں تھانہ گوجرہ کے علاقہ رکن میں 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے 18 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان مقتول کے پڑوسی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اعجاز اور ملزمان کے درمیان کرکٹ کھیلتے ہوئے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ مقتول گراؤنڈ سے واپس جا رہا تھا جسے راستہ میں 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔