آج کی اہم خبر:صدارتی ریفرنس کی سماعت میں معاملہ نمٹنے کاامکان

وزیراعظم آج اٹک جائیں گے
Feb 19, 2021

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

اوپن بيلٹنگ سے متعلق صدارتی ريفرنس کا کیس فیصلہ کن موڑ پر آگیا۔ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کیسے کرائے جائیں؟ صدارتی ریفرنس پر آج کی سماعت میں معاملہ نمٹنے کا امکان ہے۔

وزير آباد، ڈسکہ، نوشہرہ اور کرم میں آج ضمنی انتخاب کا ميدان آج سجے گا۔

سینیٹ الیکشن سے پہلے جوڑ توڑ کے بڑے کھلاڑی کی انٹری ۔۔ اپوزیشن کے لیئے خطرے کی گھنٹی جہانگیر ترین۔ حفیظ شیخ کی سیٹ نکالنے کے مشن پر نکل پڑے۔

پاک سرزمین پارٹی لیاقت آباد ٹاؤن کے زیر انتظام متنازع مردم شُماری اور کراچی کے مسائل کے حل کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ آج کیا جائے گا جس سے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اہم خطاب کریں گے۔

پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ ميلہ پی ايس ايل 6 کی تيارياں مکمل۔ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری۔ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی ميچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گليڈی ايٹرز کے درميان کھيلا جائيگا۔

لانگ مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دينے کيلئے پی ڈی ايم کا اجلاس آج ہوگا۔

اپوزيشن ليڈر سندھ حليم عادل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی آج 3 بجے کراچی پريس کلب پر احتجاج کرے گی۔

SENATE

PDM

Tabool ads will show in this div