بہاول پور:اسکول وین کاحادثہ،3 طالبِ علم جاں بحق
آٹھ زخمی
بہاول پور میں اسکول وین کےحادثے میں2 طالب علم جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔
بہاولپورمیں جمعہ کی صبح دھندکےباعث اسکول وین ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثہ تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے اڈا اسرانی پر پیش آیا۔
ترجمان ریسکیو کےمطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے طالبعلموں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حادثے کے باعث سر میں گہری چوٹ آنے سے سعد اور اویس کی موت ہوئی۔
ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عامر بخاری نےبتایا کہ مزید 2 طلبا تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔