غیرملکیوں سے بٹ کوائن اور نقدی لوٹنے والے ملزمان گرفتار

دو ملزمان کوگوجرانوالہ سے گرفتار کیاگیا، دیگر کی تلاش جاری
Feb 18, 2021
[caption id="attachment_2181779" align="alignnone" width="800"]Lahore-police-4 فوٹو: آن لائن[/caption]

لاہور ميں دو غيرملکيوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے 2 ملزمان کو گوجرانوالہ سے حراست ميں لے ليا گيا۔ ملزمان نے ایک کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کے بٹ کوائن زبردستی اپنے نام کروالئے تھے۔

لاہور ریس کورس میں ماريہ سپاری اور اسٹيفن نامی جرمن اور سوئس شہريوں سے لوٹ مار کی واردات 10 فروری کو ہوئی تھی، جس میں ملزمان نے ايک کروڑ 47 لاکھ ماليت کی بٹ کوائن کرنسی زبردستی ٹرانسفر کرانے کے علاوہ 6 ہزار 300 يورو نقدی بھی چھين لئے تھے، متاثرین نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی۔

پوليس نے تفتيش کرتے ہوئے واردات ميں ملوث 2 ملزمان کو گوجرانوالہ سے حراست ميں لے ليا ہے۔ پوليس کا کہنا ہے کہ اسلحہ کے زور پر لوٹے گئے يورو برآمد کرلئے گئے ہيں جبکہ بٹ کوائن ریکوری کيلئے آئی ٹی ایکسپرٹس کی مدد لی جارہی ہے۔

پولیس نے مزید کہا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے، واردات ميں ملوث ديگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرليا جائے گا۔

لاہور پولیس کے مطابق سوئٹزرلینڈ سے اسٹیفن اور جرمنی سے ماریا سپاری 10 فروری کو لاہور آئے تھے، راناعرفان نامی شخص نے غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لاہور بلایا تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دونوں غیر ملکیوں کو اغواء کے بعد لوٹا۔

Tabool ads will show in this div