پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد

وہ نادہندگی کے ثبوت پیش نہیں کرسکے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما پرویز رشید کے سینیٹ انتخابات کےلئےکاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

لاہور الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمعرات 18 فروری کو پرویز رشید الیکشن کمیشن کے سامنے اپنی نادہندگی کے ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ای سی پی کے مطابق پرویز رشید پنجاب ہاؤس کے 95 لاکھ روپےکے نادہندہ تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکمراں جماعت تحریک انصاف کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذات پر اعتراض داخل کرایا گیا تھا۔ پرویز رشید کی جانب سے کاغذات جنرل نشست کیلئے جمع کرائے گئے تھے، جب کہ بیان حلفی پر ٹیکنوکریٹ کی نشست کا ذکر تھا۔

تحریک انصاف کی جانب سے اعتراضات ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے گئے تھے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ایم پی اے زینب عمر نے اعتراضات اپنے وکیل رانا مدثر کے توسط سے اعتراضات دائر کیے تھے۔

تحریک انصاف کی جانب سے اعتراض میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، انہوں نے ضروری دستاویزات بھی جمع نہیں کرائے، پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں، لیگی رہنما پارلیمنٹ لاجز کی رقم کی ادائیگی کے بھی نادہندہ ہیں۔

PERVAIZ RASHEED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div