اولاد سے محروم میاں بیوی کیلئے قرآنی وظیفہ

مولانا ابتسام الہٰی کا پروگرام قطب آن لائن میں جواب

QUTB WAZIFA

معروف مذہبی اسکالر مولانا ابتسام الہٰی نے اولاد سے محروم میاں اور بیوی کے لیے وظیفہ بتایا ہے۔

سماء کے پروگرام قطب آئن لائن میں لوگوں کے مسائل کا جواب دیتے ہوئے مولانا ابتسام الہٰی نے بتایا کہ جس کی اولاد نہ ہو وہ سورۃ انبیاء کی آیت نمبر 89 (وَزَكَرِيَّـآ اِذْ نَادٰى رَبَّهٝ رَبِّ لَا تَذَرْنِىْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَيْـرُ الْوَارِثِيْنَ) کا وظیفہ کریں۔

ترجمہ: اور زکریا کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ اے رب مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔

مولانا ابتسام الہٰی نے وظیفے سے متعلق کہا کہ یہ انبیوں کا وظیفہ ہے جس میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کی بشارت ملی اور حضرت زکریا علیہ السلام نے یہ دعا پڑھی۔

Qutb Online

Tabool ads will show in this div