پلئینگ الیون منتخب کرنےمیں مشکلات ہوں گی،کوچ ملتان سلطانزاینڈی فلاور

ملتان سلطانز کےکوچ اینڈی فلاورنے تسلیم کیا ہے کہ اچھے کھلاڑیوں کی موجودگی کےباعث پلئینگ الیون منتخب کرنےمیں مشکلات ہوں گی۔
کراچی میں ملتان سلطانز کے کوچ اینڈی فلاور نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ٹیم کو تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔کوشش کریں گےکہ جوغلطیاں پہلے ہوئیں تھیں وہ اس بارنہ دہرائیں۔
پاکستان سپر لیگ 2021: ملتان سلطانز کا جائزہ
اینڈی فلاورنے کہا کہ ملتان سلطانز کےپاس بہترین اسپنرزہیں لیکن مشکل یہ ہے کہ ہم تینوں کوایک ساتھ نہیں کھلاسکتے۔عمران طاہر اور شاہد آفریدی برسوں سے پرفارم کررہے ہیں اورنئےکھلاڑی عثمان قادر بھی اس شعبے میں اچھا اضافہ ہیں۔
ملتان سلطانز نے شان مسعود کی جگہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کیا ہے۔
Official Announcement: Multan Sultans announces Mohammad Rizwan as captain of the franchise for #HBLPSL6 pic.twitter.com/dIFD3TKaub
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 15, 2021