اٹک: مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم، 5افراد جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا

ATTOCK ACCIDENT STILL 18-02

اٹک کے فتح جنگ کھوڑ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر ميں تصادم کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہمایوں خان، محمد اکرم، محمد وسیم، غلام رضا اور یاسر محمود کے نام سے ہوئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا جہاں سے 7زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

مرنے والوں اور زخمیوں کا تعلق پنڈی گھیپ کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔

ATTOCK

Tabool ads will show in this div