دادو: 3سالہ بچی کیساتھ ریپ کا ملزم گرفتار

متاثرہ بچی اسپتال میں زیر علاج ہے

MA Dadu Child Rape

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/02/MA-Dadu-Child-Rape-2400-Pkg-17-02.mp4"][/video]

سندھ کے شہر دادو میں 3 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام پر پوليس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ بچی کے ماموں کے مطابق ملزم ہمارا پڑوسی ہے۔ بچی باہر کھیلنے کے لیے نکلی ہے تو یہ بچی کو اپنے ساتھ گھر لے گیا۔ پولیس آئی تو وہ گھر سے باہر نہیں نکل رہا تھا پھر ایس ایچ او نے گرفتار کیا۔

خاتون تھانیدار نے قانونی کارروائی سے پہلے فوری طبی امداد کے ليے متاثرہ بچی کو خود گود ميں لے کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر کو ڈيوٹی سے غائب ديکھ کر برہمی کا اظہار بھی کيا۔

تھانيدار بے نظير جمالی نے بتایا کہ متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ اسکے بعد بچی کو اسپتال لے کر آئے جہاں وہ زیر علاج ہے۔

بچی کو مزيد علاج کے ليے حيدرآباد منتقل کر ديا گيا ہے۔

واقعے کے خلاف مشتعل شہريوں نے احتجاج کيا اور ٹائر جلا کر يلوے پھاٹک کو بند کيا۔ مظاہرين نے ملزم کو سرعام پھانسی دينے کا مطالبہ بھی کيا۔

Tabool ads will show in this div