آج کی اہم خبر:آرمی چیف کاایک صدی پرانے انفراسٹرکچر کا معائنہ

فردوش عاشق اعان آج الیکشن کمیشن میں طلب

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے 17 فروری کو سینٹرل آرڈیننس ڈپو کراچی کا بھی دورہ کیا اور وہاں ایک صدی پرانے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوج کی استعداد کار میں اضافے کیلئے لاجسٹکس کے شعبے میں آرڈیننس کور کی کوششوں کو سراہا۔

سينيٹ اليکشن اوپن بيلٹ سے ہوں گے يا خفيہ؟ سپريم کورٹ کي صدارتی ريفرنس پر حتمی رائے آج متوقع ہے۔ اٹارني جنرل نے سپريم کورٹ ميں بيان ديا۔ اليکشن کميشن نے نوٹس لے ليا۔ جواب طلبی کا فیصلہ کر ليا۔

سینيٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ ن لیگ کے پرویز رشید کے کاغذات کی منظوری کا فيصلہ آج ہوگا۔

عوامی درخواستوں پرجواب کیوں نہیں دیتے؟ وزیراعظم شکایت سیل کا ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹس۔ آج طلب کرلیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے 21 وکلاء کیخلاف مس کنڈکٹ کی درخواست دائر کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج درخواست کی سماعت کرے گا۔

سسپنس سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم کرولا کی نئی جھلک کی دھوم

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد جاری، جس میں ٹام بنٹن، بین کٹنگ اور ایلکس ہیلز وغیرہ شامل ہیں۔

mushahid ullah

ALI SADPARA

Tabool ads will show in this div