پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 56 افراد جاں بحق

فعال کیسز میں کمی جاری، تعداد 25 ہزار 8 رہ گئی
Feb 17, 2021
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
[caption id="attachment_2192064" align="alignnone" width="798"] فوٹو: آن لائن[/caption]

کرونا کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران 56 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 1165 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، فعال کیسز میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تعداد 25 ہزار 8 رہ گئی۔

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، پاکستان میں گزشتہ دو روز کے دوران 100 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں وباء کے باعث مجموعی اموات 12 ہزار 436 ہوگئیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ پنجاب میں 30، سندھ میں 18، خیبر پختونخوا میں 7 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک مریض انتقال کر گیا۔

مزید جانیے : پاکستان میں فعال کرونا کیسز میں کمی، تعداد 25ہزار 383ہوگئی

پاکستان میں یکم فروری سے 16 فروری تک کرونا وائرس سے 853 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 27 ہزار 293 افراد وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 196 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 165 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا، ملک بھر میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ روز 1484 مریض صحتیاب ہوگئے، فعال کیسز کی تعداد مزید کم ہوکر 25 ہزار 8 ہوگئی۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 5 ہزار 114، سندھ میں 4 ہزار 244، خیبرپختونخوا میں 2007، اسلام آباد 486، آزاد کشمیر 284، بلوچستان 199 اور گلگت بلتستان میں 102 ہوچکی ہے۔

وفاقی حکومت نے تمام ہیلتھ ورکرز کو ویکسینیشن کیلئے رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت کردی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک سندھ میں 32 ہزار 860، پنجاب میں  15 ہزار 494، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار639، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 13 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جا چکی جبکہ کشمیر میں 651، اسلام آباد میں 859 اور بلوچستان میں 252 ہیلتھ ورکرز بھی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

Tabool ads will show in this div