پاکستانی ہاررفلم''مایا دی متھ ''ایمیزون پرائم پرریلیز

فلم حقیقی واقعات پرمبنی ہے

حقیقی واقعات پرمبنی پاکستانی فلم '' مایا دی متھ '' ایمیزون پرائم پر ریلیز کردی گئی۔

فلم کی کہانی پدمنی نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے کمرے کی دیوار سے آنے والی پراسرار آوازیں سنتی ہے۔ ایک رات ، یہ خوفناک آوازیں یکجا ہو کر پدمنی سے اس کے ہونے والے بچے کو قربان کرنے کیلئے کہتے ہیں۔

فلم کے ٹریلرمیں دکھایا گیا کہ ایک پنڈت پدمنی سے کہتا ہے '' یہ دیوالی آپ کیلئے بہت خوش کن ثابت ہوگی، آپکواس چیز سے نوازا جائے گا جس کی آپ خواہش کریں گی''۔

اس کے علاوہ دکھایا گیا ہے کہ سرخ لباس میں ملبوس ایک پراسرار شخصیت کو پازیبیں پہنے روازے کی طرف چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، اس دوران پدمنی نے اپنے کانوں کو ہاتھوں سے زور سے دبا رکھا ہے تا کہ یہ خوفناک آوازیں اس تک نہ پہنچیں۔

پدمینی کے اشوہر کے مرنے کے بعد وہی پنڈت کہتا ہے "کچھ ہے تو بس تمھارا کرم ، باقی سب مایا ہے ''۔

فلم کی ڈائریکشنزایس ارسلان علی نے دی ہیں جبکہ پروڈیوسر فیصل جونیجو ہیں۔ مرکزی کاسٹ میں ایم اشرف، ہادیہ خان اور ماں شامل ہیں۔

مایا دی متھ ، ایمیزون پرائم پر 16 فروری کو ریلیز کی گئی۔

horror movie

MAYA THE MYTH

AMAZONE PRIME

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div