اسلام آباد: مسالک سے پاک مسجد کی تعمیر تکمیل کے قریب

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : اسلام آباد میں مسالک سے پاک مسجد کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی، اللہ کے اس گھر کے دروازے تمام مکاتب فکر کیلئے کھلیں گے، غیر مسلموں کو بھی اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے گا۔


ایک اسلام اور ایک مسلمان کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اسلام آباد میں ایسی مسجد تعمیر کی جارہی ہے، جس کے دروازے تمام مکاتب فکر کیلئے کھلے ہوں گے، اس مسجد میں ہر مسلک کے افراد کو آنے اور اپنے طریقے سے عبادت کرنے کی اجازت ہوگی۔


منتظم مسجد زاہد اقبال کے مطابق  مسجد میں دو ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھنے والی مسجد میں ریڈنگ روم بھی بنایا گیا ہے، جہاں غیر مسلم آکر اسلامی تعلیمات سے روشناس ہوسکتے ہیں۔


مبصرین اس منصوبے کو منفرد قرار دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس سے مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ ملے گا۔


مسجد سے متعلق مبصرین کی توقعات اور مخلتف حلقوں کے خدشات اپنی جگہ تاہم مسالک کی قید سے آزاد مسجد کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،  جہاں عبادت گزاروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ سماء

کی

کے

Burma

سے

mehndi

iea

Tabool ads will show in this div