انتہاپسندی بل پر ووٹنگ، فرانسیسی مسلمانوں کےتحفظات

بل گزشتہ سال فرانسیسی صدر کی جانب سے پیش کیاگیا تھا
فوٹو: اے بی سی نیوز
فوٹو: اے بی سی نیوز
فوٹو: اے بی سی نیوز

فرانسیسی پارلیمان کے ایوان زیریں میں آج ملکی مساجد اور مدارس کی نگرانی میں اضافے پر ووٹنگ آج ہوگی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ اس قانون کو پاس کرنے کا مقصد سیاسی اسلام کی روک تھام، جبری شادیوں کے خلاف اقدامات کرنا ہے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ بل انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں فرانس کی وسیع تر کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

فرانس: کیامتنازع قانون مسلمانوں کیخلاف ہے؟

دوسری جانب فرانسیسی مسلمانوں نے اس بل کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح مذہبی آزادی کو محدود اور جان بوجھ کر ایک خاص طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فرانسیسی ماہرین کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس بل کی منظوری کے قوی امکان ہیں۔

Image result for France votes on anti-extremism bill

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے گزشتہ سال فرانس میں حملوں کے سلسلے کے بعد متنازع قانون کی منظوری کیلئے اپنی کابینہ میں پیش کیا تھا۔

اس قانون سازی کے تحت کسی شخص کی ذاتی زندگی، اہل خانہ یا پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں معلومات پھیلانا جس سے ان کی شناخت ممکن ہو اور ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو اس جرم کی سزا تین سال کی قید اور 45 ہزار یورو تک جرمانہ ہے۔

فرانسیسی صدر کی اسکارف پر پابندی کی کوشش ناکام'

مذہبی گروہوں کو 10 ہزار یورو سے زائد کے عطیات کو ظاہر کرنا ہوگا،جس کا مقصد مذہبی مقامات پر بیرونی اثر و رسوخ کو کمزور کرنا ہے۔ کوئی بھی ایسا گروپ یا ادارہ جو حکومتی سبسڈی طلب کرے گا، اس سے جمہوری اقدار کے احترام کے معاہدے پر دستخط کرنے کا کہا جائے گا اگر وہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کو دیے جانے والی رقم زبردستی واپس وصول کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فرانس میں ایک اسکول ٹیچر کے قتل کے بعد مسلمانوں کی مختلف تنظیموں اور مساجد کے خلاف آپریشن تیز کردیے گئے تھے جبکہ موجودہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے 3سالہ حکومت میں اب تک43 مساجد بند کی جاچکی ہیں۔

گزشتہ سال عالمی وبا کرونا وائرس کے دوران فرانس میں اسلامیوفوبیا کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ فرانسیسی صدر میکرون کے بیانات جلتی پر تیل کا کام کیا۔

MUSLIMS

Emmanuel Macron

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div