پاکستان کی شان بڑھانےوالی زارانعیم سے ملیے

سماء کے پروگرام میں شریک زاراکی دلچسپ گفتگو

لاہورکی زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کےامتحان میں سب سے زیادہ نمبرحاصل کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، حکومت کی جانب سے انہیں ''پاکستان کا فخر'' قراردیا گیا ہے۔

زارانے فنانشل رپورٹنگ میں 96 فیصد نمبرزحاصل کیے ، اس امتحان میں 179 ممالک کے 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد طلباء شریک ہوئے تھے۔

سماء ٹی وی کےمارننگ شو ''نیا دن ''میں شریک زارا نے کہا کہ انجینئرنگ یا میڈیکل جیسے پیشوں نے مجھے زیادہ متوجہ نہیں کیا، مجھے اولیول کے دوران سے ہی اکاؤنٹنسی کا جنون تھا۔

تعلیم حاصل کرنے کے بعد زارا پاکستان میں اپنی مشاورتی فرم کھولنے کیلئے پُرامید ہیں۔

پڑھائی کے علاوہ زارا کو میک اپ کرنے میں بھی مہارت حاصل ہے اور وہ انسٹا گرام پر اس حوالے سے آگہی دیتی رہتی ہیں۔

ACCA

NAYA DIN

Zara Naeem Dar

Tabool ads will show in this div