علی سدپارہ کاخواب ابرارالحق پوراکریں گے

گلوکار ابرار الحق کے ٹوکی چوٹی سرکرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیما علی سدپارہ کے خواب کو پورا کرنے کے لئے حاضر ہیں۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپر گلوکار نےلکھا ''میرے علم میں آیا ہے کہ محمد علی سدپارہ کے ٹومشن کے بعد اپنے گاؤں میں ایک اسکول قائم کرناچاہتے تھے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا خواب ہم پورا کریں گے، انشاء اللہ ہمارے ہیرو کی یاد میں اسکول قائم کیا جائے گا'۔
I have just heard the news that Muhammad Ali Sadpara wanted to build a school in his village after his mission therefore we have decided to fulfil his dream and Inshahallah a school will be built in the village of our hero in his memory.#muhammadalisadpara pic.twitter.com/0A2X6eJOZg
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) February 15, 2021
موسم سرما کے دوران کے ٹو سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران جمعہ 5 فروری سے علی سد پارہ، آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے جون سنوری اور چلی سےتعلق رکھنے والے یوآن پیبلو کا اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہےجس کے بعد سے تاحال ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
اس مہم میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ بھی ہمراہ تھے جو 5 فروری کو آکسیجن ٹینک ریگولیٹرمیں خرابی کے بعد پہاڑکے سب سے مشکل حصے بوتل نیک سے واپس آگئے تھے۔
ساجد کی واپسی کے بعد کوہ پیماؤں ک بیس کیمپ سے رابطہ ختم ہوگیا تھا جن کی تلاش کیلئے پاک فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
ساجد کا خیال ہے کہ اس کے والد اور ساتھی پہاڑ کوسرکرنے کے بعد واپسی کے سفرمی حادثے کا شکارہوئے۔
تاحال موسم سرما میں پاکستان کی اس سب سے بلند چوٹی کو صرف ایک بارسرکیا جاچکا ہے۔