کراچی: یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر ختم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : کراچی میں عاشورہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، جلوس کے دوران ماتم کرتے ہوئے عزادار، حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کو لازوال قربانی پر نذرانہ عقیدت پیش کرتے رہے۔


شہدائے کربلا کی یاد میں دیدہ نم کے ساتھ عقیدتوں کا سفر جاری رہا، نشتر پارک کراچی سے برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی جلوس کی منزل امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر تھی۔


جلوس کے دوران عزادار نوحے پڑھتے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی شان بیان کرتے رہے اور ماتم، زنجیرزنی کرکے عقیدت کے نذرانے پیش کرتے رہے۔


اس سے پہلے نشتر پارک میں 10 محرم کی مرکزی مجلس عزا سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور امام عالی مقام اوران کے رفقاء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔


مجلس کے بعد جلوس عزا برآمد ہوا، تبت سینٹر پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی، سیاسی اور سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی عاشورہ کے جلوس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے اقدامات اور اسکاؤٹس کے کردار کو سراہا۔


آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔


جلوس میں شریک عزاداروں کیلئے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں، ٹرکوں پر بھی نذر نیاز بانٹنے کا سلسلہ جاری رہا۔ سماء

کا

burger

یوم

کر

ceo

dar

hurriyat

beef

Tabool ads will show in this div