پارٹی ہورہی ہے، ملیے دنانیراورنفایل سے

ویڈیوکو25ملین سے زائدلوگ دیکھ چکےہیں

نتھیا گلی میں سڑک کنارے بنائی گئی ویڈیوسے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی دنانیرمبین کو بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی زیادہ وائرل ہوجائے گی۔

دنانیر نے دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی سے واپسی پر محض 4 سیکنڈز کی ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ ساتھ ہلا گلا کرتے دوستوں کے ہمراہ کھڑی ہیں اور انگریزی لب ولہجے میں کہتی ہیں ''یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہورہی ہے''۔

ٹوئٹرپرگزشتہ کئی روز سے یہ ٹرینڈ ٹاپ پرہے اورمعروف شخصیات سمیت ہردوسرا بندہ اس ویڈیو کی نقالی کرتا نظرآرہا ہے۔

سماء کے پروگرام ''نیادن '' میں دنانیر اپنی بڑی بہن نفایل کے ساتھ شریک ہوئیں اور دلچسپ گفتگوکی۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی دنانیرکونٹینٹ کری ایٹرہیں جو میک اپ ،فیشن لائف اسٹائل سے لیکر ذہنی صحت سے متعلق مسائل سمیت ہرچیزپر بات کرتی ہیں۔ 

NAYA DIN

PAWRI HO RAHI HY

#pawrihorihai

Dananeer

Tabool ads will show in this div