ای سی ایل سےنام نکلوانےکی درخواست نہیں کروں گی،مریم نواز

گزشتہ سال لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی
Feb 15, 2021

Maryam Talk

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ اب دہليز پر آکر بھی کوئی کہے تو ای سی ايل سے نام نکلوانے کی درخواست نہيں کروں گی۔

لاہور ميں صحافيوں سے گفتگو میں مریم نواز نے بتایا کہ ايک چھوٹی سی سرجری اُن کی بھی ہونی ہے اور وہ پاکستان ميں ہو ہی نہيں سکتی مگر اب جينا مرنا يہيں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ سنا ہے کچھ وزرا باہر بھيجنے کی باتيں کر رہے ہيں مگر اب انھيں خود جانا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کی کاکردگی ايسی ہوگئی ہے کہ اب ايک پيج والے بھی پريشان ہوگئے ہيں۔

ECL

MARYAM NAWAZ

Tabool ads will show in this div